ریاض(صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا نے ریاض میں سعودی عرب کی خواتین تاجر اور رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے خواتین تاجروں کیلئے ایوانکا فنڈ میں دس کروڑ ڈالر رقم دینے کا وعدہ کیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے ریاض میں خواتین کیلئے قائم مرکز کا دورہ کیا۔ خواتین تاجروں، ملازمین اور رہنماؤں سے ملاقات کی۔ایوانکا نے ملاقات کے دوران سعودی عرب کی خواتین کے ڈرائیونگ کی اجازت سمیت مسائل معلوم کئے۔اس موقع پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اعلان کیاکہ وہ ایوانکا ٹرمپ کے خواتین تاجروں کے تربیتی پروگرام کیلئے دس کروڑ ڈالر کا چندہ دیں گے۔عالمی بینک نے یہ فنڈ ایوانکا کے مشورے پر قائم کیاہے۔ایوانکا اس فنڈ کے تحت افریقی خواتین کو چھوٹے پیمانے پر تجارت کرنے کا تربیتی پروگرام شروع کرنا چاہتی ہیں۔