فضائیہ کے لئے سویڈن سے مزید3 ساب2000 اواکس طیارے خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سہیل عبدالناصر) پاک فضائیہ کیلئے سویڈن سے جاسوسی اور فضائی و زمینی نگرانی کیلئے مزید تین عدد ساب2000 اواکس طیارے حاصل کئے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کے پاس پہلے اس قسم کے چار طیارے موجود تھے، جن میں سے تین کامرہ ائر بیس پر دہشت گردوں کے حملے میں شدید متاثر ہوئے تھے تاہم ان میں سے 2 طیارے بحال کر لئے گئے تھے۔ فضائیہ کے ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے کہ پہلا طیارہ رواں سال کے آکر میںپاکستان کو مل جائے گا۔ ڈیلیوری مکمل ہونے کے بعد کل چھ عدد ساب 2000 اواکس اور چینی ساختہ چار عدد ZDK.03 کو ملا کر پاکستان کے پاس اواکس طیاروں کا بیڑا دس طیاروں پر مشتمل ہو گا ۔ اگرچہ سویڈن کے ساتھ اس نئے سودے کی کل مالیت ظہار تو نہیں کی گئی لیکن باور کیا جاتا ہے کہ یہ سو ارب ڈالر کا کا سودا ہے۔پاکستان کے برعکس ، بھارت، اس وقت امریکہ، فرانس، اسرائیل سے حاصل کردہ اواکس نظاموں کے علاوہ اپنے ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تیار کردی نظام بھی استعمال کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن