خیبر ایجنسی : ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں امن کمیٹی کے 4 رضاکار‘ لیویز اہلکار شہید

خیبر ایجنسی/ لنڈ ی کوتل (اپنے نمائندوں سے) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ اکا خیل میںامن کمیٹی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک لیویز اہلکار اور 4رضاکارجاں شہید ہوگئے، گاڑی مکمل طورپر تباہ ہو گئی۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جہانگیر چوک (چلور مخے) میں نامعلوم شدت پسندوں نے سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا ، امن رضا کار اور لیویز کے اہلکار معمول کے مطابق علاقے میں گشت کر رہے تھے جب امن کمیٹی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی کہ اس دوران ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کرایا گیا۔ درس جماعت کا علاقہ جو پہلے شدت پسندوں کا گڑھ بتاےا جاتا تھاسیکورٹی فورسز کی جانب سے حالیہ آپریشن کے بعد شدت پسند علاقہ خالی ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ کئی دہشت گردوں کو ٹھکانے لگاےا گےا۔ دوسری جانب باجوڑ ایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ وفاقی حساس ادارے کی اطلاع پر پولیٹیکل انتظامیہ کی کارروائی، 9 عدد ریموٹ کنٹرول بم برآمد کر لئے گئے۔ برآمد ہونے والے بموں کا وزن 5، 5 کلوگرام ہیں۔
5 شہید

ای پیپر دی نیشن