پاکستان میں دہشت گردی کیلئے کسی سرزمین کا استعمال برداشت نہیں : آرمی چیف

May 23, 2017

اسلام آباد +راولپنڈی (سٹاف رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمرجاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ پاکستان میں دہشتگردی کلئے کسی سرزمین کا استعمال برداشت نہیں۔ پاکستان اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ محفوظ اور مستحکم افغانستان ہمارے مفاد میں ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے۔ امریکی سفیر نے خطے میں استحکام کیلئے تعاون بڑھانے کی پیشکش کی۔ امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ پاک فوج نے سرحدی علاقوں پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔ پاکستان، افغانستان کو امن و استحکام کیلئے آگے بڑھنا چاہئے۔

آرمی چیف/امریکی سفیر

مزیدخبریں