کلبھوشن کو سزائے موت پر فوری عملدرآمد کیا جائے : خیبر پی کے اسمبلی کی متفقہ قرارداد

پشاور (ایجنسیاں) خیبر پی کے اسمبلی نے بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادیوکودی جانے والی سزا ئے موت پر بلاتاخیرعمل درآمدیقینی بنانے سے متعلق قراردادکی متفقہ طورپر منظوری دیدی ہے۔ یہ قرارداد جے یوآئی کے مفتی سیدجانان نے پیش کی جس کو حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی حمایت حاصل تھی۔ قرارداد کے متن کے مطابق کل بھوشن یادیوبھارتی خفیہ ایجنسی راکاایجنٹ ہے اور اسکا مقصد پاکستان میں انتشار پھیلانا تھا پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے تگ و دو کے بعد اسے پکاڑا اور تحقیقات کے دوران اس نے تمام الزامات تسلیم بھی کئے اس عمل کی پاداش میں تمام قانونی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد اسے موت کی سزا سنائی گئی لیکن تاحال اس پر عملدرآمد میں تاخیر ہو رہی ہے اسلئے یہ اسمبلی وفاقی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ قوانین پاکستان کے مطابق فوری طور پر کل بھوشن یادیوکی سزا موت پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی دوسراملک یافرد کسی بھی ملک میں شرمناک اور ناقابل برداشت افعال سے باز رہے۔ نصاب کی تبدیلی کے مسئلے پر حکمران جماعت تحریک انصاف اور مسلم لیگ ( ن) میں جھڑپ کے باعث ایوان مچھلی منڈی بن گیا ایک دوسرے پر کافر کے الزامات لگائے گئے جبکہ صوبائی حکومت نے ہر صورت میں نجی تعلیمی اداروں کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام کے عزم کا اظہار کیا۔ مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف پر مغربی ایجنڈا کے تحت نصاب میں تبدیلی کا الزام عائد کیا۔ وزیر تعلیم نے جواب میں کہا کہ جس مغربی ایجنڈے کا ان پر الزام عائد کیا جا رہا ہے وہ یورپی یونین سے307ملین پاﺅنڈ امداد لے رہے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت یورپی یونین سے500 ملین پاﺅنڈ لے رہی ہے، اگر تحریک انصاف کی حکومت 307 ملین پاﺅنڈ کیلئے کافر ہے تو پھر مسلم لیگ (ن) بھی 500 ملین پاﺅنڈ کیلئے کافر ہے۔
خیبر پی کے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...