قومی اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوگا‘ جمعہ کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیاجائے گا

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن آج (منگل) کو شروع ہوگا ، ایوان میں 26مئی کو وفاقی بجٹ 2017-18 پیش کیا جائے گا ،منگل کو پہلے روز کا اجلاس پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال کے سوگ اظہار تعزیت کے بعد مزید بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کر دیا جائے گا ۔قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔ بجٹ سیشن کے پہلے روز کے اجلاس میں مرحوم عبدالرحیم مندوخیل کےلئے تعزیتی قرارداد منطور کی جائے گی اور دونوں اطراف کے سرکردہ اراکین مرحوم کی خدمات پر اظہار خیال کریں گے۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن کے انتقال کے سوگ میں پہلے روز کا اجلاس بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردیا جائے گا۔ بجٹ سیشن کےلئے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا جس میں بجٹ سیشن کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور بجٹ کے معاملات پر حکومت اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں بجٹ پیش کرنے کی تاریخ، بجٹ بحث کے دورانیے اور منظوری سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...