نئی دہلی (کے پی آئی) بھارتی بحریہ کے جوان نے خود کشی کر لی، جوان گوڈیپا سوراج کا خط ملنے کے بعد بحریہ کے دو سینئر عہدیداروں کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ جس میں دو سینئر عہدیداروں پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیاگیا ہے۔ سوراج کے بھائی نے الزام عائد کیاکہ پچھلے دوسال سے وہ اکیڈیمی میں سینئر عہدیداروں کی جانب سے ہراساں کئے جانے کا شکار تھا۔ کیونکہ وہ امتحانات میں دھاندلیوں کے الزامات کے خلاف قانونی لڑائی لڑ رہا تھا۔
خودکشی