بغداد(این این آئی) عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے مسلح ملیشیاؤں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے ان کی مرتکب کارستانیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، العبادی نے نام لیے بغیر کہا کہ یہ گروہ عراق کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں اور یہ مسلک کے دفاع کے بہانے عوام کا استحصال کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق العبادی نے پاپولر موبیلائزیشن ملیشیا کے سائے تلے موجود بعض عناصر کو اپنی مْضمر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم ریاست اور سماج کو کمزور کرنے کے لیے کوشاں عناصر کو ہر گز اس چیز کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ محض اختلافِ رائے پر ملک کو اْچک لیں۔آمریت کے خلاف ہمارے بہادروں کا لڑنا اس واسطے تھا کہ ہم پر (یہ) گروہ حکم رانی کریں۔