نیئر بخاری کی چین کی کیمونسٹ پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سے ملاقاتیں

اسلا آباد (خبر نگار خصو صی )ء سابق چیئرمین سینیٹ اور مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی سید نیئر حسین بخاری نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی رہنمائوں سے ملاقات میں پاک چین لازوال دوستی اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے ، خدمات کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچاتے ہوئے چین کی حکمران پارٹی کے عہدیدارن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔

ای پیپر دی نیشن