مغربی کنارا: اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہید کر دیا‘ ریلی پر شیلنگ‘ 22 مظاہرین زخمی

اریحا+ بیت لحم+رملہ (اے این این)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے اریحا میں فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں نکالی گئی ایک ریلی پر اسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی وحشیانہ شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 22 فلسطینی مظاہرین زخمی اور بے ہوش ہوگئے۔ ادھر اسرائیلی فوجیوں نے اہلکار پر چاقو سے حملے کا الزام لگا کر فلسطینی کو شہید کر دیا۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلال احمر فلسطین نے کہا ہے کہ اریحا شہر کے شمالی داخلی راستے پر سینکڑوں فلسطینیوں نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی حمایت میں ریلی نکالی۔ہلال احمرکا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے نہتے مظاہرین پر نہ صرف آنسوگیس کی شیلنگ کی بلکہ ان پر ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 14 شہری زخمی ہوئے۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی فورسز نے ایک ایمبولینس پر بھی اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایمبولینس کو نقصان پہنچا تاہم طبی عملے کے کسی کارکن کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کی بوچھاڑ کیبعد مظاہرین مشتعل ہوگئے۔ انہوں نے صہیونی فوج پر سنگ باری کی۔ قابض فوج نے کئی مظاہرین کو پکڑ کر سڑکوں پر گھیسٹا اور متعدد نوجوانوں کو سنگ باری کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔اس دوران صہیونی فوج کی جانب سے داغا گیا آنسوگیس کا ایک شیل سکول کے احاطے میں جا گرا جس کے نتیجے میں ایک 7سالہ فلسطینی بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...