بھارتی فوجی جیپ سے پتھرائو کرنیوالے کشمیریوں کی بجائے اروندھتی رائے کو باندھ دینا چاہئے‘ پاریش راول کا بغض بھی باہر آگیا

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما اور اداکار پریش راول کا کشمیریوں اور انکے حمایتیوں کے خلاف بغض باہر آگیا انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جیپ پر پتھر پھینکنے والوں کو باندھنے کے بجائے اروندھتی رائے کو باندھنا چاہیے۔ واضح رہے کہ روندھتی رائے مصنفہ اور سماجی کارکن ہیں، جو اکثر کشمیریوں کے حق میں بولتی نظر آتی ہیں۔ حال ہی میں اروندھتی رائے نے کہا تھا کہ بھارت کشمیر میں اگر سات سے 70 لاکھ فوجی بھی تعینات کر دے، تب بھی کشمیر میں اپنا ہدف نہیں پا سکتا۔تاہم ٹویٹ پر پریش راول کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، صحافی پرینکا بورپجاری نے لکھا کہ فلموں میں اپنے کردار میں اپنی جان پھونکنے کے فن کی میں قائل ہوں۔ لیکن آپ کے پرتشدد الفاظ سے میں حیران ہوں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ٹویٹ سے تشدد بھڑکانے پر آپ کو جیل ہو سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...