ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنےوالے عبدالجبار کی طبیعت بگڑ گئی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے والے عبدالجبار بھٹی کی طبیعت خراب ہو گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ماﺅنٹ ایورسٹ سے واپسی کے دوران آکسیجن ختم ہو جانے پر حالت غیر ہو گئی۔ ریسکیو ٹیمیں عبدالجبار بھٹی کو گزشتہ صبح ”کیمپ فور“ تک لائیں۔ الپائن کلب کے مطابق عبدالجبار بھٹی آج کیمپ ٹو یا بیس کیمپ تک پہنچ جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن