پنجاب سرمایہ کاری کیلئے بہترین صوبہ بن کر ابھرا ہے:شہباز شریف

 وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرمایہ کاروں کوہر طرح کی سہولتیں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سرمایہ کاری کیلئے بہترین صوبہ بن کر ابھرا ہے .سرمایہ کار سرمایہ کاری کرکے خدمات کو بہتر بنائیں اور منافع کمائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے بین الاقوامی بزنس سیمینار میں شریک غیرملکی کمپنیوں کے سربراہان نے ملاقاتیں کیں جن میں پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ غیرملکی کمپنیوں کے سربراہان نے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے صف اول کا صوبہ بنا دیا۔مہمانوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب آ کر شہباز اسپیڈ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے صوبے میں شفافیت کا کریڈٹ آپ کی متحرک قیادت کو جاتا ہے۔ وہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سی پیک نے بھی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کئے ہیں۔آئیے مل کر پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کریں اور تعاون کو بڑھائیں۔پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولتیں مہیا کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن