پاکستان میں جلد ایڈز پر قابو پالیا جائے گا ایمن مرفی

May 23, 2018

کراچی ( نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان میں خصوصاً سندھ میں سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام بڑی محنت و لگن کے ساتھ کام کررہا ہے۔ اپنی پوری توانائی کے ساتھ پورے سندھ میں HIV/AIDS کے مریضوں اور اس بیماری کی روک تھام کے لیے کام کررہا ہے اور یہ کانفرنس اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ بات مہمان خصوصی ایمن مرفی  (UNAID)ریجنل ڈائریکٹر ایشیا اور پیسفک نے اپنے خطاب میں کہی جو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تیسری سندھ ایڈز کانفرنس سے ریجنل ڈائریکٹر ایشیا اور پیسفک سے خطاب سندھ ایڈز کنٹرول کی مسلسل جدوجہد سے سندھ میں HIV/AIDS کی روک تھام ممکن ہوئی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں جلد اس موذی مرض پر قابو پالیا جائے گا۔ قبل ازیں سندھ ایڈز کنٹرول کے پروگرام مینیجر ڈاکٹر یونس چاچڑ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی اعلیٰ کارکردگی پیش کی۔ تیسری سندھ ایڈز کانفرنس سے نیل بوہنے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر یونائٹڈ نیشن نے کہا کہ پاکستان میں خاص طور پر سندھ میں HIV/AIDSکے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام اس ذمہ داری کے ساتھ کام کررہا ہے۔ کانفرنس بھی اسی مقصد کیلئے منعقد کی جارہی ہے کہ اس بیماری سے جلد سے جلد نمٹا جائے اور پوری تحقیق اور مکمل معلومات کے ساتھ اس پر قابو پایا جائے ۔ ہم سب مل کر اس پر کام کررہے ہیں اور بہت جلد ناصرف سندھ بلکہ پورے پاکستان اور پوری دنیا سے HIV/AIDS سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اس موقع پر سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام مینجر ڈاکٹر یونس چاچڑ، ڈاکٹر قمر عباس، ڈاکٹر آفتاب، ڈاکٹر سکندر اقبال، ڈاکٹر نبیلہ سومرو، ڈاکٹر شاہ محمد شیخ، ڈاکٹر راجندر کمار، فرحت اللہ فاروقی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں