خانیوال (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خانیوال کا اجلاس زیر صدارت محمد اسحاق خان صدر ڈی ایچ اے خانیوال اشتیاق احمد پراچہ کی رہائش گاہ منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ خانیوال میں ہاکی کے فروغ کے لیے مختلف امور زیر بحث آئے سال 2018 دسمبر تک کیلنڈر جاری کیا گیا آل پاکستان ٹورنامنٹ خانیوال میں رمضان المبارک کے فوری بعد کروایا جائے گا اس موقع پر نمائندہ پنجاب سلیم محمود خاں کھچی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ خانیوال میں ہاکی کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے آل پاکستان ٹورنامنٹ کے لیے 50000 روپے دینے کا اعلان کیا اس موقع پر سینئر نائب صدر اشتیاق پراچہ جنرل سیکرٹری محمد ارشد بوٹا نے خطاب کیا اجلاس میں نجم الثاقب چوہدری ۔محمد آصف رزاق فنانس سیکرٹری‘ماسٹر فاروق‘ رانا یوسف راشد سجاد حبیب اللہ‘سعید اختر‘ محمد زاھد آرمی نائب صدرآصف آصفی اور محمد جمیل نے شرکت کی۔