لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی انٹر کرپشن یونٹ کے پی سی بی ٹربیونل نے ناصر جمشید سے متعلق سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔ گذشتہ روز سماعت میں پی سی بی نے ناصر جمشید سے متعلق سپاٹ فکسنگ کیس میں جواب الجواب جمع کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق معطل کرکٹر ناصر جمشید پر 7 شقوں کی خلاف ورزی سے متعلق سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا۔ گذشتہ سماعت پر ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے کہا کہ ٹربیونل نے یقین دلایا ہے کہ شواہد کو دیکھ کر کارروائی مزید آگے بڑھانے کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی تسلیم کرتا ہے کہ یوسف کے بکی ہونے کے شواہد نہیں ہیں۔ پی سی بی انٹر کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ اعظم نے تسلیم کیا تھا کہ ناصر جمشید کے خلاف فکسنگ کے ثبوت نہیں۔ پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے کہا کہ ٹربیونل کے اختیار سماعت پر اعتراض بے معنی ہے۔ تفضل رضوی نے کہا کہ حیران ہیں کہ حسن وڑائچ ناصر جمشید کی وکالت کررہے ہیں یا یوسف بکی کے۔ ٹربیونل نے ناصر جمشید سے متعلق سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے پی سی بی کو اپنے گواہان پیش کرنے کا حکم دیا۔
سپاٹ فکسنگ: ناصرجمشید کیس کی سماعت 25مئی تک ملتوی
May 23, 2018