لاہور(این این آئی )پاکستان ساتویں ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ اسنوکر چمپئن شپ کی میزبانی کرے گا ۔پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق رواں ماہ ایران میں 34 ویں ایشین اسنوکر چمپئن شپ کے دوران اے سی بی ایس کا سالانہ جنرل اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پی بی ایس اے کے صدر منور حسین شیخ نے باضابطہ طور پر ساتویں ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ اسنوکر چمپئن شپ کی میزبانی کے لئے درخواست جمع کرائی تھی۔جسے اے سی بی ایس نے منظور کرتے ہوئے پاکستان کو میگا ایونٹ کی میزبانی کی اجازت دیدی ہے۔ پی بی ایس اے حکام کا کہنا ہے کہ ایونٹ آئندہ سال اپریل میں کراچی میں منعقد ہوگا۔