کراچی (کرائم رپورٹر) گلشن اقبال میں جھونپڑیوں میں لگنے والی آگ نے کمسن بچی کی جان لے لی جبکہ 40 سے زائد جھونپڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔ گلشن اقبال کے بلاک13 - سی میں ٹیلیفون ایکس چینج کے عقب میں جھونپڑوں میں آگ منگل کی شام تقریباً چار بجے لگی تھی جو فائر بریگیڈ کے عملے کی آمد میں تاخیر کی وجہ سے تیزی کے ساتھ پھیلی اور جھونپڑیوں کے مکینوں کو اپنا سامان نکالنے کی مہلت بھی نہیں مل سکی جبکہ کمسن بچی صائمہ بھی شعلوں میں گھر کر بری طرح جھلس گئی اور ہلاک ہوگئی۔اسی دوران فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور چھ فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم آگ پر ڈھائی گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد قابو پایا جاسکا۔ اس وقت تک چالیس سے زائد جھونپڑیاں اور ان میں موجود سامان جل کر راکھ ہوچکا تھا جبکہ کمسن صائمہ کی موت بھی اس کے ماں باپ ہی نہیں جھگی نشینوں کے لئے ایک بڑا صدمہ تھی فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جھونپڑیوں میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
آتشزدگی بچی جاں بحق
گلشن اقبال میں آتشزدگی‘ کمسن بچی جاں بحق‘40 جھونپڑیاں خاکستر
May 23, 2018