گوادر پر پہلا کنٹینر بردار جہاز لنگر انداز

May 23, 2018

سی پیک منصوبے کے دھانے پر واقع گوادر پورٹ پر پہلاکنٹینر بردارجہاز لنگر انداز ہو گیا ہے۔ گوادر پورٹ پر پہلاکنٹینر بردار جہاز ایم ایس ٹائیگر لنگر انداز ہونے کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایم ایس ٹائیگر پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس دہشت اور پی این ایس کرار کی سیکورٹی میں گوادر پہنچا۔چین سے خشکی کے راستے بحری راہداری تک پاکستان کی جانب سے تجارتی قافلوں کو مکمل سکیورٹی کیلئے مسلح افواج کی نگرانی میں خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق گوادر پورٹ پر منعقد ہونے والی استقبالیہ تقریب میں کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس اورچین کے قونصلیٹ جنرل نے بھی شرکت کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ نئی کنٹینر سروس گوادر پورٹ کو مشرق وسطیٰ کی بندرگاہوں جبل علی، ا بو ظہبی اور شارجہ سے منسلک کرے گی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک چین راہداری منصوبے کی کامیابی کے لیے بحری راستوں کی حفاظت پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے، پاک بحریہ کی ٹاسک فورس 88 ، سی پیک منصوبے کے تحت گوادر پو رٹ اور اسکی طرف آنے والے بحری راستوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
(بی بی سی اردو)

مزیدخبریں