ڈوپ ٹیسٹ مثبت‘ امریکی باکسر ایرک مولینا کو دو سال کیلئے معطل

May 23, 2018

لاہور (سپورٹس ڈیسک) ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر امریکی باکسر ایرک مولینا کو دو سال کیلئے معطل کر دیا گیا ۔ ہیوی ویٹ باکسر نے نومبر 2016ء میں انتھونی جوشووا سے شکست کھائی تھی ۔ 36سالہ باکسر کے معائنہ کے دوران ممنوعہ اشیاء بھی پائی گئی ہیں جن کی ورلڈ انٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) اجازت نہیں دیتی ہے ۔ انہوں نے ممنوعہ ادویات کے استعمال سے بھی انکار نہیں کیا ہے ۔

مزیدخبریں