سیالکوٹ +گوجرانوالہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے ٹیم نے چھاپے مار کر ہزاروں شہریوں کو مفت عمرہ کروانے والے حمزہ سمیت چارافراد کو گرفتار کرکے چھ ہزار سے زائد پاسپورٹ برآمدکرلئے ان کی گرفتاریوں کے خلاف مردوخواتین نے ماڈل ٹائون میں کتبے اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا گرفتار افراد کو فوری رہا کرکے پاسپورٹ واپس کرنے کا مطالبہ کیا ۔ایف آئی اے ٹیم نے حکیم خادم علی روڈ پر حمزہ اس کے بھائی طلحہ سمیت چار افراد کوچھاپے مار کر گرفتار کیا چھ ہزار سے زائد پاسپورٹ برآمدکرکے قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ۔ مفت عمرہ کروانے والے حمزہ دیگر کی گرفتاریوں کے خلاف متاثرین مردوخواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ پوسٹر اٹھا کر مظاہرہ کرنے والوں کا کہناتھا کہ عمرہ کیلئے کوئی رقم نہیں دی لیکن ایف آئی اے نے غیر قانونی کارروائی کرکے انہیں گرفتار کیا۔اس لئے انہیں فوری رہا کیا جائے اور پاسپورٹ واپس کئے جائیں تاکہ ہزاروں مرد و خواتین عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جاسکیں۔
سیالکوٹ: ایف آئی اے کا چھاپہ، شہریوں کو مفت عمرہ کرنیوالے حمزہ سمیت 4 افراد گرفتار
May 23, 2018