عربوں سے امتیازی سلوک، فرانس کے ایک ہوٹل کو تحقیقات کا سامنا

پیرس(این این آئی)فرانس میں اسلام فوبیا کے بڑھتے اثرات سے متاثر ہونے والے ایک ہوٹل نے مسلمان اور عرب گاہکوں کے ساتھ بھی امتیازی سلوک شروع کر رکھا ہے۔ دوسری جانب پیرس کے اس مشہور ہوٹل کی طرف سے مسلمانوںسے امتیازی سلوک روا رکھنے کے واقعات کی تحقیقات کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فرانس میں وزیر کے منصب کے مساوی انسانی حقوق کے مندوب جاک ٹوپون نے پیرس کے ہوٹل کی طرف سے مسلمان گاہکوں سے امتیازی سلوک کے واقعات کی چھان بین شروع کی ہے۔ ہوٹل پر الزام ہے کہ اس نے عرب، افریقا سے آنے والے گاہکوں اور حجاب کرنے والی خواتین کے ہوٹل میں قیام پر غیر قانونی طور پر پابندی لگا رکھی ہے۔پیرس کے مائونٹین ایونیو میں واقع ہوٹل کی انتظامیہ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے ایسے گاہکوں کی بکنگ پر پابندی عاید کر رکھی ہے جن کے نام عربی میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن