شہر کے مختلف علاقوں میں 346 ٹیکس نادہندگان کے گھر، دکانیں و دیگر جائیدادیں سیل

لاہور(نامہ نگار) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول لاہور نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون کیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں346نادہندگان کے گھر، دکانیں اور دیگر جائیدادیں سیل کر دی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل اکرم اشرف گوندل کے احکامات پر ڈائریکٹر راؤشکیل الرحمن کے سربراہی میں ای ٹی اوسلیم بٹ، چوہدری اکرام ،شیخ نعیم قادر اور انسپکٹر فخر واہگہ کی سربراہی میںٹیموں نے توسیع ایریا میں97نادہندگان، گارڈن ٹاؤن، مسلم ٹاؤن اور فیروز پوروڈ پر78 نادہندگان جبکہ گلبرگ اور دیگر علاقوں میں 135 نادہندگان کی جائیدادیں سیل کر دی ہیں۔ فوکل پرسن انسپکٹر فخر واہگہ کے مطابق ٹیموں نے کروڑوں روپے کی ریکوری بھی کی ہے۔ ڈائریکٹر راؤشکیل الرحمن نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ر ہے گا۔

ای پیپر دی نیشن