ہائیر بلیو ٹر بو کولنگ ، کھانے پینے کی اشیاء کو تازہ رکھنے کا نیا انداز

لاہور (پ ر) ہائیر نے بلیو ٹربو ریفریجریٹرز کی نئی سیریز متعارف کروا کر ریفریجریٹر انڈسٹری کے معیا ر اور ٹیکنالوجی کو جدت کی ایک نئی سمت کی جانب گامزن کر دیا ہے۔ ہائیر ریفریجریٹرز کی اس نئی سیریز کو لاہور میں منعقد ہونے والی ایک شاندار تقریب میں متعارف کروایا گیا جس میں ہائیر کے ڈیلرز، میڈیا اور مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بلیو ٹربو کی UV ریز اور تیزی سے کولنگ کرنے جیسی جدید خوبیوں کو صارفین نے بے حد پسند کیا ہے ۔ UV شعائیں اینٹی بیکٹیریل صلاحیت کی حامل ہیں جو کھانے پینے کی اشیاء سے مضر صحت بیکٹیریا کو ختم کرکے اسے دیر تک ترو تازہ رکھتی ہیں۔ ہائیر ریفریجریٹرز کی اس سیریز کے فریزر کمپارٹمنٹ کی تیزتیرین اور ڈیپ کولنگ نے پاکستانی عوام کو تازگی کی ایک نئی دنیا سے روشناس کرایا ہے۔ اس کا ون ٹچ سمارٹ کنٹرول اور ایڈوانس ٹیکنالوجی، صارفین کیلئے اس کے استعمال کو نہایت آسان بناتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن