ہرارے (آن لائن) زمبابوے کی پارلیمانی کمیٹی نے سابق صدر رابرٹ موگابے کو آج 23 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس سے قبل ان کے نام کا سمن جاری کیا گیا تھا جس میں انہیں اپنے دور صدارت کے دوران ہیرے کے شعبے میں اربوں مالیت کی بدعنوانی کرنے کے الزامات پر اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے ثبوت فراہم کرنے کا موقع دیا گیا تھا ۔