پیرس(این این آئی)فرانس میں اسلام فوبیا کے بڑھتے اثرات سے متاثر ہونے والے ایک ہوٹل نے مسلمان اور عرب گاہکوں کے ساتھ بھی امتیازی سلوک شروع کر رکھا ہے۔ دوسری جانب پیرس کے اس مشہور ہوٹل کی طرف سے مسلمانوں سے امتیازی سلوک روا رکھنے کے واقعات کی تحقیقات کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔ہوٹل پر الزام ہے کہ اس نے عرب، افریقا سے آنے والے گاہکوں اور حجاب کرنے والی خواتین کے ہوٹل میں قیام پر غیر قانونی طور پر پابندی لگا رکھی ہے۔پیرس کے مائونٹین ایونیو میں واقع ہوٹل کی انتظامیہ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے ایسے گاہکوں کی بکنگ پر پابندی عاید کر رکھی ہے جن کے نام عربی میں ہیں۔
عربوں سے امتیازی سلوک، فرانس کے ہوٹل کو تحقیقات کا سامنا
May 23, 2018