لاہور (پ ر) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے کوتھم کو’’دی بیسٹ ہوٹل سکول ایوارڈ 2018‘‘سے نوازا گیا۔ کوتھم کے بانی اور سی ای او احمد شفیق کو مقامی اور بین الاقوامی لحاظ سے ایک معلم اور ہاسپٹیلٹی ، ٹریول اینڈ ٹورازم میں ایک کرشماتی بزنس لیڈر کے طور پر عمدہ کارکردگی کی بنا پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ پرل کانٹینینٹل ہوٹل لاہور میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) کی جانب سے ’’بزنس اچیومینٹس ایوارڈز‘‘ کی تقریب کے موقع پر نوازا گیا۔
کوتھم کو ’’بیسٹ ہوٹل سکول ایوارڈ‘‘ سے نواز دیا گیا
May 23, 2018