زرداری اورنیازی دونوں اپنے صوبوں میںناکام ہوگئے ہیں،ملک اظہرنعیم

May 23, 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ10ملک اظہرنعیم نے کہا ہے کہ زرداری اورنیازی دونوں اپنے اپنے صوبوں میں عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں ،پیپلز پارٹی نے سندھ میںکرپشن کے سوا وہاں کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اوراسی طرح تحریک انصاف کی قیادت خیبرپختونخواہ کی عوام کو لالی پاپ دینے کے بجائے عملی طور پر کچھ نہیں کرسکی جبکہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے صوبے بھر میں بلاامتیاز ترقیاتی کام کرائے اورمیگا پراجیکٹ کی بدولت پنجاب کو ایک ترقی یافتہ صوبہ بنادیا ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی وارڈکے مسلم لیگ ن کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزیدخبریں