ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس کے ملزم شہباز عرف سائیں کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

May 23, 2018

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نے ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس کے ملزم شہباز عرف سائیں کوجسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے۔ ملزم شہباز عرف سائیں کو ایڈمن جج سجاد احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ ختم ہو چکا ہے اور ملزم سے تفتیش بھی مکمل ہے۔تفتیشی افسرنے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا جائے۔ ملزم کے خلاف قتل اور اقدام قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت تھانہ جنوبی چھاونی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے تحت قتل کا مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں