لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صارف عدالت نے سیاہ جوتوں کی بجائے برائون جوتے دینے اور تبدیل نہ کرنے کیخلاف دائر دعوی برائے ہرجانہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے 28مئی کو طلب کر لیا۔شہری سرفراز نواز نے عدالت میں اٹالین شوز ایم ایم عالم روڈ کے خلاف 1لاکھ 33ہزار روپے کے ہرجانے کے دعوی میں موقف اختیار کیا کہ اس نے اٹالین شوز پر آڈر کرتے ہوئے سیاہ جوتوں کا آڈر بک کرایا اور بل7ہزارروپے ادا کر دیا لیکن جب گھر آ کر جوتے چیک کئے تو جوتے برائون تھے اور واپسی کا مطالبہ کیا تو انھوں نے تبدیل کرنے سے انکار کر دیا۔اس وجہ سے مجھے بار بار جوتے تبدیل کرانے کے لئے خوار کیا گیا ہے ۔فاضل عدالت نے سماعت کرتے ہوئے 28مئی کو بحث کے لئے طلب کر لیا ہے ۔
صارف عدالت نے سیاہ کی بجائے براؤن جوتے دینے پر ہرجانہ کیس میں فریقین کو طلب کر لیا
May 23, 2018