اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی کے سابق امیر زبیر فارو ق خان کے اعزاز میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میںبڑی تعداد میں جماعت اسلامی اسلام آباد کے ناظمین علاقہ ، ناظمین یونین کونسل اورجماعت اسلامی کے ارکان کی بڑی تعداد بھی موجو د تھی ۔شرکاء نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر کی رکنیت اور امارت کی معطلی کے حوالے سے مر کزی مجلس عاملہ کی قائم کر دہ کمیٹی کے فیصلے کا جلد از جلد اعلان کریں ۔ اس موقع پر اختتامی خطاب کر تے ہو ئے زبیر فارو ق خان نے تمام ارکان کا شکر یہ اداد کیا ۔افطار پار ٹی سے محمد سفیان عباسی ، حا فظ تنویر احمد ،چوہدری طارق گجر ، خالد بھٹی ، سید مستنیر الحسن ، محمد شفیق عباسی ،مولانا امیر عثمان، حا جی فضل رازق ، ملک انعام ، محمد عارف قریشی اور بہت سے لوگوں نے خطاب کیا ۔