گوجرانوالہ (نوائے وقت نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم پی اے ذوالفقار بھنڈر نے عمران خان کو خیر باد کہتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے ذوالفقار بھنڈر نے گوجرانوالہ میں شہبازشریف سے کے صاحبزادے حمزہ شہبازشریف سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے ن لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے ذوالفقار بھنڈر کو کارکنوں سے سمیت پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دیتے ہوئے خوش آمدید کہا۔اس موقع پر ذوالفقار بھنڈر نے این اے 83 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کیا۔
حمزہ شہبازشریف نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ اڑا لی
May 23, 2018