بیجنگ(آئی این پی/سنہوا)وسطی چین کے صوبہ ہنان میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے 8سو سے زیادہ شہریوں کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے۔یہ بات حکام نے بتائی ہے۔نان یانگ شہر میں اتوار سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے،بارش سے 292000افراد متاثر ہوئے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے قریباً 32700ہیکٹر اراضی پر فصیلیں اور 148خاندانوں کے کمروں کو نقصان پہنچا ہے ۔
وسطی چین میں موسلا دھاربارش 800افر اد کا انخلاء ‘ہزاروں شہری متاثر
May 23, 2018