ملتان (وقائع نگار) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں وکلاء کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ‘ ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے ایم ایس کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بار کونسل کی ممبر شپ رکھنے والے وکلاء کو تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل ہپستالوں میں مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔
صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں وکلاء کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات
May 23, 2018