نواز شریف نے ملک دشمنی پر زہریلا چورن بیچنا شروع کردیا: ملک ناصر کمبوہ

ملتان( نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف ملتان سٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک ناصر کمبوہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک دشمنی پر زہریلا چورن بیچنا شروع کردیا درباریوں کی جی حضوری کے عادی خاندان کی پوری کوشش ہے کہ اگر انکی حکمرانی نہیں تو ملک کی ساکھ بھی باقی نہ رہے ۔ پی ٹی آئی کرپٹ ٹولے کی ایک ایک حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں کسی کا ملک دشمن ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا بھارت نوازی کے خلاف ملک بھر کے عوام غم وغصے کاشکار ہے اسی لئے شہر شہر پاک فوج اور اعلیٰ عدلیہ کے حق میں مظاہرے جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن