قطب پور( نامہ نگار) وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو نے کہا ہے کہ عمران خان کے 100دن کے منشور سے ایسے لگتا ہے کہ انہوں نے پاکستانی عوام کو بے وقو ف سمجھا ہوا ہے کہ وہ جیسے چاہیں اقدامات کرکے عوام کویہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ ملک کے آئندہ وزیراعظم لیکن عوام باشعور ہیں وہ جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں دھرنے اور لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی کام نہ کیا اگر یہ دھرنے اور لاک ڈاؤن جیسے اقدامات نہ کرتے تو ملک کافی ترقی کرچکا ہوتا عوام افواہوں پر کان نہ دھریں میںمسلم لیگ ن میں ہی ہوں اور اسی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لونگا۔ سیاسی مخالفین ہر روز ایک نئی کہانی گھڑ کے الیکشن جیتنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کوششوں سے ملک آج ترقی کی راہ پر گامزن ہے پنجاب اور جنوبی پنجاب کو جتنے ترقیاتی فنڈز میاں شہباز شریف نے دئیے ہیں وہ اس سے پہلے 70سال میں کسی سیاسی پنڈت نے نہیں دئیے۔ مسلم لیگ ن 2018کا الیکشن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لڑے گی اور نتائج سے سیاسی مخالفین حیران رہ جائیں گے مسلم لیگ ن اور شہید کانجو گروپ ضلع لودھراں میں متحد ہے اور 5سال عوم سے کئے گئے وعدے پورے کرکے عوامی عدالت میں سرخرو ہیں۔
مسلم لیگ ن میں ہوں، اسی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑونگا: عبدالرحمن کانجو
May 23, 2018