ریلوے سٹیشن کے نزدیک’’پناہ گاہ‘‘ کا افتتاح ، بجٹ میں نئے پاکستان کی جھلک نظر آئیگی : عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) عثمان بزدار نے لاہور میں ریلوے سٹیشن کے نزدیک تعمیر ہونے والی پناہ گاہ کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے افتتاح کے بعد پناہ گاہ کا دورہ کیا اور پناہ گاہ میں قیام کرنے والے افراد کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کو لاہور میں تعمیر ہونے والی پناہ گاہوں کی تعمیر کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج ہم پناہ گاہ کا افتتاح کر کے عمران خان کے ویژن کے مطابق نادار لوگوں کیلئے قیام و طعام کے ایک اور وعدے کی تکمیل کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کا طرز حکمرانی ریاست مدینہ کے ماڈل پر مبنی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے گلیوں‘ بازاروں اور پارکوں میں کھلے آسمان تلے سونے پرمجبور ہونے والے افراد کے لئے پناہ گاہ کا تصور پیش کیا۔ ماضی میں حکومتی سطح پر اس نوعیت کے منفرد ادارے کے قیام کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ 5 ماہ کی قلیل مدت میں داتا دربار‘ فروٹ مارکیٹ‘ ریلوے سٹیشن‘ لاری اڈا اور ٹھوکر نیاز بیگ میں قائم عارضی پناہ گاہوں میں 30 ہزار سے زائد افراد نے قیام کیا اور تقریباً ایک لاکھ مسافروں کو ناشتہ اور شام کا کھانا دیا گیا۔ لاہور کے 6 بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین کیلئے بھی پناہ گاہیں پوری طرح فنکشنل ہوں گی اور ان شیلٹرز کی تعمیر مخیر حضرات اپنے وسائل سے کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پناہ گاہ نہیں بلکہ یہ انسانوں سے محبت کا معاملہ ہے۔ عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں ہوا جس میں آئندہ مالی سال 2019-20 کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہم خدوخال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے نئے مالی سال 2019-20 ء کا بجٹ عوام کی امنگوں کا ترجمان ہو گا او ربجٹ میں نئے پاکستان کی حقیقی جھلک نظر آئے گی۔ وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کریں گے۔ غیرضروری اخراجات کو کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے اور ایسے اقدامات تجویز کئے جائیں جن سے وسائل میں ہو اور عام آدمی کو ریلیف ملے۔ پنجاب میں خوشحالی اور ترقی کا نیا باب کھلے گا۔ سماجی شعبے کی بہتری کیلئے نئے اقدامات کریں گے۔ وزیراعلیٰ کو آئندہ مالی سال 2019-20 کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں صوبے کے وسائل میں اضافے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ قومی تعمیرنو کیلئے صوبے کے مالی وسائل میں اضافہ ناگزیر ہے۔ ملک و قوم کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔ عوام کے مفادات کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلاح عامہ کے منصوبوں کے لئے مزید وسائل مہیا کئے جائیں گے اور قومی وسائل عوام پر ہی خرچ ہوں گے۔ صوبے میں تاجروں اور صنعتکاروں کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔ عثمان بزدار نے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس (ر) جمشید علی شاہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...