اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب یکم جولائی 2019ء سے پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی شروع کر رہا ہے جس سے تین سال کے دوران مجموعی طور پر تین ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل پاکستان کو لمے گا اس سے پاکستان کو تین سال میں 9.6 ارب ڈالر سہولت ملے گی اپنے ٹوئٹر پیغام میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب یکم جولائی 2019 ء سے ادھار پر ہر ماہ ساڑھے 27 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل پاکستان کو فراہم کرنا شروع کردے گا تین سال کے دوران مجموعی طور پر تین ارب 20 کروڑ ڈالر کا یتل پاکستان کو ملے گا حفیظ شیخ نے کہا کہ سعودی مدد سے پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ معیشت بہتر ہونے پر سعودی عرب کو ادھار تیل واپس کرنے پر ہمیں کوئی دقت نہیں ہوگی موخر ادائیگیوں سے پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم ہوگا پاکستان کے زرمبادلہ کی پوزیشن بہتر ہو گی سعودی عرب کے اس تعاون سے غیر قانونی کی صورتحال کم ہوگی ۔ نجی ٹی کے مطابق حماد اظہر نے کہا کہ ہم سٹیٹ بنک کو دنیا کا بہترین ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔ بہت جلد معیشت مستحکم ہو گی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بخیتار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ موخر ادائیگی کی سہولت سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو کم ہو گا۔ موخر ادائیگی کی سہولت کا مارکیٹ پر بھی مثبت اثر ہوگا۔ وزارت خزانہ کے ترجمان خاقان حسین نجیب نے کہا ہے کہ ملک کے بیرونی اعداد و شمار استحکام ظاہر کر رہے ہیں۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 27 فیصد کمی کے ساتھ 11.6 ارب ڈالرز رہ گیا ہے جو گزشتہ سال 15 ارب 90 کروڑ ڈالر تھا۔