جلد اسلام آباد مارچ ہوگا، دوسری جماعتوں کا بھی خیر مقدم کرینگے: فضل الرحمان

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) امیر جمعیت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد ہماری میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی، مشترکہ موقف کے تحت آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے انتخابات 2018 کو دھاندلی زدہ قرار دیا تھا، تاہم اتفاق رائے کے باوجود آل پارٹیز کانفرنس منعقد نہ ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی نظریاتی شناخت، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، اور مہنگائی کیخلاف ملین مارچ کیے، ملین مارچ کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کارکنان پرعزم رہیں، جلد اسلام آباد میں قومی سطح کا مارچ ہوگا، دیگر جماعتیں اگر شرکت کرنا چاہیں تو خیرمقدم کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...