لاہور+ اسلام آباد، کراچی (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ)انٹر بینک مارکیٹ میں گزشتہ روز روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک میں ڈالر3پیسے اضافے سے 151 روپے 95 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو ایک روز قبل 151روپے 92پیسے رہا ۔مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں کافی اتار چڑھاو دیکھا گیا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری کم ہونے سے قیمت میں بھی کمی رکارڈ کی گئی لیکن انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا،، ٹریڈنگ کے دوران 152 روپے کا بھی فروخت ہوا تاہم سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 3 پیسے کے اضافے سے 151 روپے 95 پیسے رہی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں یورو 21 پیسے مہنگا ہو کر 169 روپے 60 پیسے کا ہو گیاجبکہ برطانوی پاونڈ 40 پیسے سستا ہو کر 192 روپے 42 پیسے کا رہ گیا۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری اوقات کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 153 روپے رہ گئی اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت فروخت 171 روپے برقرار رہی،، لیکن برطانوی پاونڈ ایک روپے مہنگا ہو کر 195 روپے کا ہو گیا۔دوسری طرف کراچی کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 800 روپے کمی واقع ہوئی ہے ۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی ناقابل یقین کمی واقع ہوئی ہے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈ الر کمی سے 1274 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد کراچی حیدر آباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کیصرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 71ہ زار 300 روپے جبکہ دس گرام سونے کیق یمت گھٹ کر 61 ہزار 128 روپے ہو گئی ہے۔مزید برآں ملک میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے سیمنٹ کی بوری کی قیمت 620 روپے سے کم ہوکر 450 روپے ہو گئی سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے پہلی بار ہوا ہے سیمنٹ کی قیمت اس قدر کم ہوئی ہے سیمنٹ مالکان قیمت بڑھانے کیلئے دوبارہ کارٹل بنا رہے ہیں سیمنٹ مالکان آکے لاہور میں اجلاس میں قیمت بڑھانے پر غور ہوگا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 7 ماہ بعد ہزار پوائنٹ سے زائد کا اضافہ ہوا پی ایس ایکس بنڈرڈ انڈیکس 34 ہزار 637 پوائنٹ پر چلی گئی۔