اسلام آباد(صباح نیوز)سی ڈی اے کے بلڈنگکنٹرول سیل نے سیکٹر ایف سکس سپر مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مائونٹ ویو پلازہ میں واقع گھانہ کے قونصل جنرل کے دفتر کی سیڑھیاں بھی توڑ ڈالیں۔ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سیل کے ڈائریکٹر فیصل نعیم کی ہدایت پر جاری آپریشن کلین اپ کے دوران بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے گھانا کے قونصل خانہ کی سیڑھیاں توڑ ڈالیں جنکی منظو ری سی ڈی اے نے خود دی تھی۔ گھانا کے قونصل جنرل شاہد رشید بٹ نے سی ڈی اے کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔