اٹارنی جنرل آفس کے سٹاف افسر کو 10 کروڑ بھتے کی دو پرچیاں موصول

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور میں بھتہ خوری کیلئے پرچیوں کی وصولی کے واقعات ہوئے ہیں۔جوہر ٹاؤن میں سٹاف افسر اٹارنی جنرل آفس لاہور طارق گجر کو بھتہ کی پرچیاں موصول ہوئیں۔ملزموں نے شہری کو دو روز میں بھتے کی 2پرچیاں بھجوائیں۔تھانہ جوہر ٹاؤن میں درخواست جمع کروا دی گئی۔ طارق گجر کے بیٹے عمر گجر کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ طارق گجر کو 10کروڑ بھتہ ادا کرنے کی دھمکی دی گئی۔بھتے کی پرچی میں دس کروڑ پشاوربس اڈا پہنچانے کا کہا گیا اور اٹھائیس مئی تک رقم نہ پہنچانے کی صورت میں طارق گجر اور اہل خانہ کوجان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔بھتے کی پرچی علی خان نامی شخص کی جانب سے خاکی لفافے میں ڈال کر طارق گجر کے گھر پھینکی گئی۔بھتے کی دوسری پرچی شہری طارق کو اس کے دفتر اٹارنی جنرل آفس ہائی کورٹ پہنچائی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پولیس نے تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن