لاہور عارفوالہ+ سیالکوٹ+ اوکاڑہ+ سمبڑیال (نمائندہ خصوصی +نمائندگان نوائے وقت+ نامہ نگاران) نوانکوٹ میں رانا جاوید نے بیوہ کو فنڈ دلوانے کے بہانے گھر بلایا اور زبرستی زیادتی کردی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم گرفتار کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے علاوہ ازیں عارفوالا کے نواحی گاؤں 147 ای بی میں چوکیدار کی 13 سالہ بیٹی کے ساتھ اوباش نے مبینہ طور پر زیادتی کر دی، اس واقعہ میں ایک ملزم نے بچی کے ساتھ زیادتی کی جبکہ اسکا ساتھی وہاں پہرہ دیتا رہا، پولیس تھانہ سٹی مصروف تفتیش ہے۔سیالکوٹ میں ایجنٹ اور اسکے ساتھی نے کرایہ پر مکان دکھانے کے بہانے سکول ٹیچر کو بلا کر زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ پرائیویٹ سکول ٹیچر نے اپنی ہمشیرہ کیلئے کرایہ کا مکان دینے کیلئے ذولفقار نامی ایجنٹ سے رابطہ کیا تھا۔ ایجنٹ ذوالفقار نے تھانہ صدر سیالکوٹ کے قصبہ بٹر میں بہانے سے زبردستی ٹیچر سے زیادتی کر ڈالی۔ دریں اثناء اوکاڑہ میں ایک شخص کی ذہنی معذور لڑکی سے کئی ماہ زیادتی جس سے وہ حاملہ ہوگئی۔ ماں نے بیٹی کی حالت دیکھی تو لڑکی نے پردہ فاش کردیا۔ نواحی قصبہ کو ٹیکے جاگیر میں 13سالہ ذہنی معذور لڑکی کو ملزم محمد اظہر زبردستی کئی ماہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ سمبڑیال میں نامعلوم شخص کی گھر میں داخل ہو کر ساڑھے تین سالہ بچی سے زیادتی، والد کی درخواست پر مقدمہ درج۔