پاکستان کیخلاف پہلی سرجیکل سٹراٹیک ستمبر 2016 میں کی تھی، بھارتی کمانڈرکا نیا دعویٰ

نئی دہلی( آن لائن )پاکستان میں کی جانے والی سرجیکل سٹرائیکس سے متعلق بھارت کا نیا دعوی سامنے آ گیا ہے۔ بھارتی جنرل نے دعوی کیا کہ پاکستان کے خلاف پہلی سرجیکل اسٹرائیک ستمبر 2016 میں کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرجیکل سٹرائیک مقبوضہ کشمیر کے علاقے اڑی میں 19 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کی گئی تھی۔خیال رہے کہ رواں برس بھی فروری 2019 میں بھارت نے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی کیا تھا لیکن بھارت کا یہ دعوی دنیا بھر کے سامنے جھوٹا ثابت ہوا اور بھارت کو دنیا کے سامنے شرمندگی اٹھانا پڑی۔ پاک فضائیہ نے بھارتی ائیر فورس کا طیارہ تباہ کیا اور بھارتی پائلٹ بھی حراست میں لے لیا گیا۔ بھارت کے جھوٹے دعووں کی وجہ سے دنیا بھر میں بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی لیکن بھارتی حکام کو کسی طور شرم نہیں آئی۔تاہم اب ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے دعوی کیا کہ پاکستان پر پہلی سرجیکل اسٹرائیک 2016 میں کی گئی۔ جنرل رنبیر نے کہا کہ 2016 میں 19 بھارتی فوجی اڑی حملے میں مارے گئے،اس کے بعد ستمبر2016 میں پاکستان کے خلاف پہلی سرجیکل سٹرائیک کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن