کراچی (نیٹ نیوز) دارالصحت ہسپتال انتظامیہ اور نشوا کے والد میں مصالحت ہو گئی نشوا کے والد نے مقدمہ واپس لینے کے لئے رضا مندی ظاہر کر دی تھانہ میں بیان بھی جمع کروا دیا پچاس لاکھ روپے سالانہ نشوا ٹرسٹ میں دیئے جائیں گے نشوا ٹرسٹ کی سفارش پر سالانہ ایک بچے کو فل سکالرشپ دی جائے گی نشوا کے نام سے ہسپتال میںبچوں کا وارڈ قائم کیا جائے گا نشوا کے والد کہتے ہیں کہ درالحصت انتظامیہ سے معاہدہ ہوا ہے کہ جس کی خلاف ورزی پر دوبارہ کیس کھلوانے کا حق رکھتے ہیں کرچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نشوا کے والد قیصر علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے صلح کر لی ہے۔