اقوام متحدہ کے تیونسی نژاد جرمن ماہر منصف قرطاس کو رہا کر دیا گیا

May 23, 2019

تیونس سٹی (این این آئی )تیونس میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے گئے اقوام متحدہ کے تیونسی نڑاد جرمن ماہر منصف قرطاس کو رہا کر دیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کے وکیل نے بتایا کہ ایک مقامی عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا تاہم ان کے خلاف عدالتی کارروائی کا اب بھی خطرہ ہے۔ منصف قرطاس عالمی ادارے کے ماہرین کی اس کونسل کے رکن ہیں، جو لیبیا کو ہتھیاروں کی فراہمی پر عائد کردہ بین الاقوامی پابندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کی چھان بین کر رہی ہے۔ تیونس کے ریاستی دفتر استغاثہ کے مطابق قرطاس پر جاسوسی کا شبہ ہے۔

مزیدخبریں