چوری کی گاڑی پر افغان فورسزکا راکٹ حملہ،4 افرادہلاک

کابل+غزنی(انٹرنیشنل ڈیسک +این این آئی) افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق مشرقی شہر غزنی میں ایک چوری شدہ گاڑی پر فوج کے راکٹ داغنے سے ہونے والے دھماکے میں چار افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی ساختہ وین کو طالبان نے چوری کیا تھا اور یہ گولہ بارود سے بھر کر شہر سے باہر لے جائی جا رہی تھی۔ راکٹ لگنے سے ہونے والے زوردار دھماکے میں دو فوجی اور دو عام شہریوں کی ہلاکت ہوئی۔علاوہ ازیںجرمنی سے ملک بدر کیے گئے مزید چھبیس افغان شہری افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ۔

ای پیپر دی نیشن