لاڑکانہ(صباح نیوز) رتو ڈیرو میں 617افراد میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوگئی، متاثرین میں 503 بچے اور 114 بڑے افراد شامل ہیں، ایڈز کنٹرول پروگرام نے تصدیق کر دی۔لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کے بعد سکریننگ کیلئے کیمپ تاحال جاری ہیں، کیمپ رتو ڈیرو تحصیل ہسپتال سمیت مختلف 4 گائوں میں بھی لگائے گئے ہیں۔