مانگا منڈی میں مساجد کے باہرناقص سیکورٹی پر شہریوں کاشدید احتجاج

May 23, 2019

مانگا منڈی ( نامہ نگار) مانگا منڈی میں رمضان المبارک میں مساجد کے باہر ناقص سیکورٹی کی وجہ سے شہریوں اور نمازیوں کا شدید احتجاج۔ مساجد کے باہر سیکورٹی پر تعینات پولیس ملازمین ڈیوٹی دینے کی بجائے گھروں اور دفتروں میں سوئے رہتے ہیں۔ جامع مسجد چوک کے باہر دروازے پر دونوں اطراف ریڑھی بانوں نے قبضہ جما رکھا ہے اور ریڑی ڈھٹائی سے سر عام سگریٹ نوشی کرتے ہیں اور منع کرنے پر نمازیوں سے بد تمیزی کرتے ہیں۔ مسجد انتظامیہ کا اس حوالے سے موقف ہے کہ صرف فجر اور عشاء کی نمازوں کے اوقات میں پولیس ملازمین آتے ہیں۔

مزیدخبریں