گوئٹے مالا سٹی (اے پی پی) ترکی کے وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ان کا ملک لاطینی امریکا کے ساتھ فعال تعلقات قائم کررہا ہے۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق گوئٹے مالا سٹی میں صدر جیمی مورالیس سے ملاقات کے دوران ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک لاطینی امریکا کے ساتھ فعال تعلقات قائم کررہا ہے۔ اس دوران وزیر خارجہ سینڈرا ہوویل اور ترکی کے اس ملک میں سفیر سلیمان گیوکچے بھی موجود تھے۔
ترکی لاطینی امریکا کے ساتھ فعال تعلقات قائم کررہا ہے: وزیرِ خارجہ
May 23, 2019